[ad_1]
پیرس: پیرس اولمپک گیمز کو کھانوں کا بھی سب سے بڑا میلہ قرار دیا جارہا ہے، اس میں 15 روز کے دوران مجموعی طور پر 13 ملین سے بھی زائد کھانے فراہم کیے جائیں گے۔
یہ 10 فٹبال ورلڈکپ کیٹرنگ کے برابر ہے، پیرس گیمز میں مہمانوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیار بھی انتہائی بلند ہونے کی توقع ظاہر کر دی گئی ہے، اس مقصد کو حاصل کرنے کیلیے ریسٹورنٹس مالکان، بہترین شیفس، کیٹررز اور دیگر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی لگائی جائے، فلسطین کا مطالبہ
ایتھلیٹس اولمپک ولیج میں ڈنر کریں گے،وہ کھانے کے اوقات میں دنیا کے سب سے بڑے ریسٹورنٹ میں تبدیل ہوجائے گا۔
[ad_2]
Source link