[ad_1]
مائیکرو ویو اوون کا استعمال اب کافی عام ہوچکا ہے اور لوگ زیادہ تر اسے کھانا گرم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مائیکرو ویو اوون کھانا گرم کرنے کے لیے مائیکرو ویو ریز استعمال کرتے ہیں۔
ان ریز کی فریکوئنسی 2.4 گیگا ہرٹز ہوتی ہے اور یہ اوون سے منسلک magnetron سے بنتی ہیں۔
اگر آپ مائیکرو ویو میں کسی چیز کو گرم کرتے ہوئے اس پر نظر رکھنے کی کوشش کریں تو اندازہ ہوگا کہ دروازے پر موجود میٹالک جال کے باعث اندر برتن کو دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ مائیکرو ویو اوون کے دروازے پر یہ پنجرے کے پیٹرن والا میٹالک جال کیوں موجود ہوتا ہے؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یہ جال بہت اہم وجہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ جال مائیکرو ویو ریز کو گلاس کے راستے باہر نکلنے سے روکنے کا کام کرتا ہے۔
یہ مائیکرو ویو ریز باہر موجود اشیا سے ٹکرا کر انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں اور اسی کی روک تھام کے لیے اوون کے گلاس کے دروازے کے ساتھ میٹالک جال منسلک کیا جاتا ہے۔
اس جال میں متعدد ننھے سوراخ ہوتے ہیں جو مائیکرو ویو ریز کو روکتے ہیں کیونکہ ریز کا حجم سوراخوں سے زیادہ بڑا ہوتا ہے۔
اس جال کو Faraday cage کہا جاتا ہے۔
لوگوں کے تحفظ کے لیے زیادہ تر مائیکرو ویو اوونز میں یہ فیچر رکھا جاتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں دروازہ کھول کر استعمال کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
[ad_2]
Source link