[ad_1]
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گزشتہ روز اپنے دفتر کے پی او میں خواتین پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے کمیونٹی پولیسنگ چیف مراد سونی اور نجی بینک کے باہمی تعاون سے کراچی کے مختلف یونٹس میں تعینات لیڈیز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیں تقسیم کیں۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے اس منصوبے کا مقصد شہر میں پولیس کی موجودگی کو مزید مؤثر، جرائم کی روک تھام اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
تقریب میں شریک خواتین پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکلیں وصول کرنے کے بعد اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے اپنے فرائض مزید لگن اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں گی۔
[ad_2]
Source link