[ad_1]
کانگریس نے گجرات بی جے پی لیڈر بھوپیندر جھالا کے ذریعہ کیے گئے 6 ہزار کروڑ روپے کے پونزی گھوٹالہ کی سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گجرات کے ’پونزی گھوٹالہ‘ معاملے میں آج کانگریس نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور اس پورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس نے گجرات بی جے پی لیڈر بھوپیندر جھالا کے ذریعہ کیے گئے 6 ہزار کروڑ روپے کے پونزی گھوٹالہ کی سپریم کورٹ جج کی نگرانی میں سی بی آئی جانچ کا یہ مطالبہ دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور گجرات کانگریس صدر شکتی سنگھ گوہل نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ جھالا نے سینئر بی جے پی لیڈران سے اپنے روابط کا استعمال کسانوں، پنشن حاصل کرنے والوں، غریب و متوسط طبقہ کے عام لوگوں کو پونزی منصوبہ میں سرمایہ کاری کے لیے لبھانے میں کیا۔ اس منصوبہ میں لگائی گئی رقم 2 سال کے اندر دوگنی کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
شکتی سنگھ گوہل نے پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت سینئر بی جے پی لیڈران کے ساتھ جھالا کی تصویریں بھی دکھائیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ تصویریں ان عام لوگوں کا بھروسہ جیتنے کے لیے کافی تھا جنھوں نے 2 سال کے اندر اپنے پیسے دوگنے کرنے کی امید میں اس بھوپیندر جھالا کی کمپنی میں سرمایہ کاری کی تھی۔‘‘ گوہل نے جھالا کے ذریعہ منعقد ایک تقریب کا دعوت نامہ بھی دکھایا جس میں وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی سمیت کئی سینئر بی جے پی لیڈران کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں ایک مرکزی وزیر اور گجرات کے دو وزراء مہمانِ خصوصی تھے۔
شکتی سنگھ گوہل نے نامہ نگاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 6 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالہ کا ماسٹر مائنڈ اب فرار ہے اور پولیس ابھی تک اس کا پتہ نہیں لگا پائی ہے۔ انھوں نے اس معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کے موجودہ جج کی نگرانی میں سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے نیٹ پیپر لیک واقعہ کا بھی ذکر کیا، جس میں اخذ کیا گیا کہ گجرات میں ایک اسکول چلانے والا بی جے پی لیڈر اس کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ انھوں نے کہا کہ گجرات پولیس کے ایک ڈی ایس پی نے حلف نامہ میں یہ بات کہی ہے۔ ایک دیگر واقعہ کا بھی تذکرہ گوہل نے کیا اور بتایا کہ سورت میں ڈرگس اسمگلنگ معاملے میں اہم سازشی اور سرغنہ بی جے پی کا لیڈر ہی نکلا۔
کانگریس لیڈر نے حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کو یہ بتانا چاہیے کہ چور اور دھوکہ باز اس کے لیڈران اور اراکین کیوں بن رہے ہیں، اور بی جے پی انھیں تحفظ کیوں دے رہی ہے۔ بی جے پی کو یہ جواب دینا چاہیے کہ بھوپیندر جھالا نام کے اس ٹھگ کیامت شاہ جیسے سینئر لیڈران تک آسان رسائی کیسے تھی، جن کے ساتھ اس نے اپنی تصویریں بھی کھنچوائیں۔ شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ گجرات میں اگر وزیر اعلیٰ یا وزیر کو کسی عوامی تقریب میں جانا ہوتا ہے تو محکمہ خفیہ پروگرام کرانے والے کا پس منظر پتہ کرتا ہے۔ کیا محکمہ خفیہ نے حکومت کو نہیں بتایا تھا کہ بھوپیندر جھالا نے لوگوں کے ساتھ 6 ہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے؟
[ad_2]
Source link