یوپی میں بجلی کمپنیوں کی نجکاری کی تیاری کو لے کر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ یوپی پاور کارپوریشن لمیٹیڈ سے سنگھرش سمیتی آر پار کی لڑائی کا اعلان کر چکی ہے۔ اس درمیان اسٹیٹ الیکٹری سٹی کنزیومر کونسل نے بھی یو پی پی سی ایل کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ کنزیومر کونسل کے چیئرمین اودھیش کمار ورما نے نجکاری پر اتر پردیش پاور کارپوریشن کو بحث کرنے کا چیلنج دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کونسل یہ ثابت کر دے گا کہ نجکاری صارفین مخالف ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ نجکاری کے بعد صارفین کی بجلی کمپنیوں پر نکل رہے 33122 کروڑ روپے سرپلس رقم کا حساب کون کرے گا۔ اس میں سے پوروانچل اور دکھنانچل کے صارفین کا ہی 16000 کروڑ روپے ہے۔