امریکہ میں صدر کا عہدہ چھوڑنے سے قبل بائیڈن نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کی رات بیٹے ہنٹر کو معاف کر دیا، جس سے اسے ممکنہ جیل کی سزا سے راحت مل گئی ہے۔ اس فیصلہ سے بائیڈن اپنے کنبہ کے اراکین کے فائدہ کے لیے صدارتی عہدہ کی طاقت کا استعمال نہیں کرنے کے اپنے پہلے کے وعدہ سے پلٹ گئے۔ واضح ہو کہ بائیڈن کے بیٹے ہنٹر غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور بندوق کے لیے بیک گراؤنڈ جانچ میں غلط معلومات فراہم کرنے کے قصوروار قرار دیے گئے تھے۔
وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا “آج میں نے اپنے بیٹے ہنٹر کے لیے معافی نامہ پر دستخط کر دیے ہیں۔ جس دن سے میں نے دفتر سنبھالا ہے تب سے ہی کہا ہے کہ میں محکمہ انصاف کے فیصلے لینے کے کام میں دخل نہیں دوں گا اور میں نے اپنے وعدہ کو نبھایا بھی ہے۔ جب کہ میں یہ دیکھ رہا تھا کہ میرے بیٹے کو چن کر اس کے خلاف غیر مناسب طریقے سے مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔”