پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ زیرحراست ملزمان کی اصلاح بہت ضروری ہے۔
علی امین گنڈاپور نے پشاور میں سی ٹی ڈی ہیڈکوراٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے پی مستحکم نہیں، انہیں غلط معلومات ملی ہیں،سی ٹی ڈی مستحکم ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کام کررہا ہے ان کو سلام پیش کرتا ہوں، پراسکیوشن میں مزید لوگوں کو لارہے ہیں۔
سی ٹی ڈی میں زیرحراست ملزمان کے لئے خصوصی سیل تیار کیے ہیں، زیرحراست ملزمان کی اصلاح بہت ضروری ہے، کل مزید ایک بلین سی ٹی ڈی کو دے رہا ہوں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 20 بم پروف گاڑیوں کی خریداری کررہے ہیں، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی 300 کٹس کے لئے کل فنڈز دیں گے، 16 اسنائپرز اور ڈرونز کے لئے بھی فنڈز دے رہے ہیں۔