ملواکی: سابق امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے لیے ریپبلیکن پارٹی کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کرلی۔
ملواکی میں منعقد ہونے والی ریپبلیکن نیشنل کنوینشن میں گزشتہ ہفتے قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار عوام سے خطاب کیا۔
خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج وہ فخریہ طور پر امریکی صدر کے لیے پارٹی کی نامزدگی کو قبول کرتے ہیں۔
جمعرات کو منعقد ہونے والی کنوینشن میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ مزید کہا کہ وہ آدھے نہیں بلکہ پورے امریکا کے صدر کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں کیوں کہ نصف امریکا میں جیت کر کوئی فتح نہیں۔