[ad_1]
ٹیکساس: امریکا میں ایک شخص نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قانونی طور پر اپنا نام بدل کر Literally Anybody Else رکھ لیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ ملٹری ویٹرن اور مڈل اسکول میں ریاضی کے استاد (جن کو پہلے ڈسٹن ایبے کے نام سے جانا جاتا تھا) کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ بڑی پارٹیوں کے امیدواروں کے خلاف احتجاج اور موجودہ نظام سے ناپسندیدگی کے اظہار کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
Else ٹیکساس میں رائٹ-اِن کمپین چلا رہے ہیں جہاں انکوں انتخابات میں جگہ پانے کے لیے 1 لاکھ 13 ہزار درکار دستخط نہیں مل سکے۔ البتہ، ٹینیس میں ان کا انتخابات میں حصہ لیا جانا متوقع ہے کیوں کہ ان کا کہنا ہے کہ انہیں وہاں دستخظ کی مطلوبہ تعداد حاصل ہو گئی ہے۔
[ad_2]
Source link