[ad_1]
کراچی:
قومی ایئر لائن میں نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا معاملے پر پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس مسلسل تعطل کا شکار ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی تاریخ 28 نومبر پھر 30 نومبر اور اب نئی تاریخ 3 دسمبر 2024 رکھی گئی ہے۔ امیدواروں کی جانب سے اعلیٰ سطح پر رابطے کیے جا رہے ہیں۔
ایوی ایشن ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فوری طور پر نئے عارضی سربراہ تعینات کریں۔
چیف ایگزیکٹو کے لیے امان اللہ قریشی، خرم مشتاق اور عامرعلی مضبوط امیدوار ہیں تاہم پی آئی اے کے موجودہ سی ای او عامر حیات کی بھی مزید ایکسٹینشن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
عامر حیات تین سال سے پی آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں اور ایک سال کی ایکسٹیشن بھی لے چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر حیات کی توسیع شدہ مدت ملازمت 8 دسمبر کو ختم ہو جائے گی اور قوانین کے تحت وہ مزید ایکسٹینشن کے اہل نہیں۔
[ad_2]
Source link