[ad_1]
لبنان سیکورٹی افسران نے جمعرات کو جانکاری دی کہ حملہ مارکابا، واجانی اور کفرچوبا شہروں پر کیا گیا ہے، یہ حملہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی تعین والی بلو لائن کے 2 کلومیٹر کے اندر کیا گیا۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گزشتہ روز جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، لیکن ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے ہیں اور اسرائیلی فوج نے 3 شہروں پر گولیوں کی بارش کر دی ہے۔ لبنان سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی نافذ ہونے کے ایک دن بعد ہی اسرائیلی ٹینکروں نے لبنان کی جنوب-مشرق سرحد پر تین شہروں کو ہدف بنایا۔
یہ حملہ اس وقت ہوا جب جنگ بندی کی خبر سن کر نقل مکانی کرنے والے لبنانی باشندے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے لبنانی باشندوں کو ابھی سرحد کے پاس اپنے گھروں میں نہ لوٹنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ ظاہر ہے اسرائیل کی تازہ کارروائی سے حالات پھر کشیدہ ہو گئے ہیں۔ لبنانی سیکورٹی افسران نے جمعرات کو جانکاری دی کہ حملہ مارکابا، واجانی اور کفرچوبا شہروں پر کیا گیا ہے۔ یہ حملے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی تعین والی بلو لائن کے 2 کلومیٹر کے اندر کیے گئے۔
اس سے قبل بدھ کے روز امریکہ اور فرانس کی ثالثی کے بعد اسرائیل اور لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی طے پایا تھا۔ اس جنگ بندی کا مقصد دونوں ممالک کے باشندوں کو اپنے گھروں میں لوٹنے کی اجازت دینا تھا۔ حالانکہ اسرائیلی فوجی اب بھی لبنانی علاقہ کے اندر سرحد سے ملحق شہروں میں تعینات ہیں۔ جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج نے سرحدی پٹی کے پاس لوگوں سے اپنی جان بچانے کے لیے ابھی واپس نہ لوٹنے کی گزارش کی۔ جمعرات کی صبح جن تین شہروں پر حملہ ہوا، وہ اسی سرحدی پٹی پر واقع ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link