[ad_1]
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کُن ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ منگل کے روز کھیلا گیا تھا جس میں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پہلے میچ میں میزبان نے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 80 رنز سے شکست دی تھی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 12 شروع ہوگا۔
زمبابوے کیخلاف سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان سیریز کے آخری میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ زمبابوے؛ شاہنواز دھانی، احمد دانیال انجرڈ ہوکر سیریز سے باہر
ادھر فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ ہوکر زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز دھانی اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
[ad_2]
Source link