[ad_1]
لاہور:
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستان بھارت جا کر کھیلے اور بھارت پاکستان نہ آئے۔
پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے رات گئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اور اپ گریڈیشن منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ اور نیسپاک کے حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے چیئرمین کو منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو کس قسم کا ہائبرڈ ماڈل پیش کیا جائے گا؟
محسن نقوی نئے تعمیر کردہ اسٹینڈ کے آخری اسٹیپ تک گئے اور وہاں سے اسٹیڈیم کے ویو کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل دسمبر کے آخری ہفتے تک اسٹیڈیم کی مکمل تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔
اس حوالے سے محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے اور ایونٹ کے لیے پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں لائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے تعمیراتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اور یہ اب عالمی معیار کا اسٹیڈیم بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت ٹورنامنٹ منتقل کروانے کیلئے ہر حد تک گرنے کو تیار
انہوں نے کہا کہ انکلوژرز کی سٹیپ کی تعمیر میں تیزی سے کام جاری ہے جبکہ مرکزی بلڈنگ کے فلورز بھی مکمل ہو چکے ہیں، پویلین اور باکسز کے کام کا آخری مرحلہ جاری ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اللہ کے فضل سے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور پی سی بی پاکستان کے مفاد کے مطابق ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات میں بہتری لانے کے لیے آئی سی سی سے مشاورت جاری ہے، اور ان کا ارادہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے دروازے کھولے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کے مفاد میں بہترین فیصلے کیے جائیں گے اور کسی بھی صورتحال میں قومی ٹیم کی تیاری مکمل ہو گی۔
[ad_2]
Source link