وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’بہتر ہوگا ہم ان تمام نااہل ملازمین کو برطرف کر دیں جو اب ملازمت کے لائق نہیں ہیں۔ ہم ریاست میں بہتر معیاری خدمات فراہم کرنے والے اہل ملازمین کو رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما نے ملازمین کے حوالے سے ایک بڑی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ملازم اپنے کام کو بہتر طریقہ سے انجام نہیں دے رہا ہے اور کام میں کوتاہی برت رہا ہے۔ ایسے تمام ملازمین کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔ انہوں نے آئی جول میں محکمہ تعلیم کے اقدامات کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں انہوں نے کہا ان کی حکومت محکموں کے لیے کمیٹیاں بنا رہی ہیں۔ جو ریاستی حکومت کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔
وزیر اعلیٰ لال دوہوما نے کہا کہ یہ اقدامات اس لیے اٹھائے جا رہے ہیں، تاکہ ریاست میں اہل اور با صلاحیت ملازمین کو رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں لگتا ہے کہ یہ بہتر ہوگا کہ ہم تمام نا اہل ملازمین کو بر طرف کر دیں، جو اب ملازمت کے لائق نہیں ہیں۔ ہم ریاست میں بہتر معیاری خدمات فراہم کرنے والے با صلاحیت اور ہنر مند ملازمین کو رکھنے کے لیے پُر عزم ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ تمام منصوبوں کو بہتر اور مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹس پر ریاست کی پروجیکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کمیٹی نے اب تک 40 پروجیکٹس کی جانچ کی ہے۔ ہم ان پروجیکٹس کو ریاست میں نافذ کرنے اور ان کی نگرانی کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔
وزیر اعلی لال دوہوما نے کہا کہ ’’ان کی حکومت صنعتوں کی طرف سے ملنے والے کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی (سی ایس آر) فنڈ کے استعمال کو مین اسٹریم میں لانے کے لیے قدم اٹھا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے سی ایس آر کو چیف منسٹر آفس (سی ایم او) کے ذریعہ کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سبھی محکمہ سی ایس آر سیل کی جانکاری کے بعد اسے لے سکیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔