[ad_1]
راولپنڈی کے ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص سے لاکھوں روپے مالیت کا ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس ٹیم نے راولپنڈی ریلوے اسٹشیشن کے مسافر خانے کی تلاشی لی۔ اس دوران ایک شخص کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا غیرملکی اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزم کی شناخت ارشد اقبال کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں جدید امریکن ایم 4 رائفل، بریٹا پسٹل اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ ملزم اسلحہ کو بذریعہ ٹرین راولپنڈی سے کراچی لے جانا تھا۔ ملزم کراچی کی کنسٹرکشن کمپنی میں بطور ڈائریکٹر ملازمت کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
[ad_2]
Source link