[ad_1]
خواجہ اجمیر نگری کالونی میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری ثاقب خان نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 16 سالہ عذرا کے نام سے کی گئی جبکہ ورثا نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ عذرا نفسیاتی مسائل کا شکار تھی اور جس وقت واقعہ پیش آیا وہ گھر پر اکیلی تھی اہلخانہ گھر آئے تو اس کی گلے میں دوپٹے سے پھندا لگی لاش پنکھے کے ہک سے لٹکا رہی تھی جس نے چارپائی پر بالٹی رکھ کر خود کو پھندا لگایا تھا۔
تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
[ad_2]
Source link