جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے مقامی ذمہ داروں سے ملاقات میں اس یقین کا اعادہ کیا کہ وہ سنبھل کے مظلوم عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور جس طرح ’بلڈوزر بربریت‘ پر سپریم کورٹ کے ذریعہ قدغن لگائی گئی، اسی طرح قصوروار پولیس افسران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے آئین اور قانون کے ہر ممکن وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔ وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی، مولانا علا الدین قاسمی ہاپوڑ، مولانا ضیاء اللہ قاسمی اور ایڈووکیٹ مرزا عاقب بیگ شامل تھے۔ علاوہ ازیں حافظ شاہد صدر جمعیۃ علماء سنبھل، مولانا ندیم اختر، مولانا عبدالغفور، ڈاکٹر رئیس، محمد ریحان اور مقامی جمعیۃ علماء کی پوری ٹیم وفد کے ہمراہ تھی۔