[ad_1]
پاکستانی اداکار سعود قاسمی اور بالی وڈ کی مشہور ماڈل و اداکارہ نورا فتیحی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور یہ ویڈیو اداکار کی اہلیہ جویریہ سعود نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان ایاز سومرو نے سعود قاسمی سے اس وائرل ویڈیو کے بارے میں سوال کیا۔
سعود نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، “میرے چھوٹے بھائی کی لیگ کا میچ تھا، جس میں نورا فتیحی اور میکا سنگھ سمیت دیگر مشہور شخصیات شریک تھیں۔ میری نورا سے ملاقات وہیں ہوئی۔ کسی نے یہ ویڈیو بنا کر ازراہِ مذاق جویریہ کو بھیج دی، جس کے بعد جویریہ نے اسے پوسٹ کردیا۔”
میزبان نے جویریہ کی کال کے بارے میں سوال کیا تو سعود نے بات کو ہنسی مذاق میں ٹال دیا۔ انہوں نے مزید کہا، “ویڈیو کسی اور نے بنائی تھی، میرا رخ نورا کی طرف تھا ہی نہیں۔ یہ سب کچھ اتفاقی تھا۔”
سعود قاسمی نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو صرف ایک تفریحی لمحے کی عکاسی کرتی ہے اور اس کا کوئی منفی پہلو نہیں تھا۔ جویریہ اور سعود کی کیمسٹری اور ہلکے پھلکے ردعمل نے مداحوں کو محظوظ کیا۔
[ad_2]
Source link