دہلی کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ انیل بھاردواج نے کہا کہ دہلی کی عوام میں کانگریس کی ‘دہلی نیائے یاترا’ کو زبردست حمایت مل رہی ہے۔ اس یاترا کا مقصد دہلی والوں کو انصاف دلانا ہے اور یہ اب تک 42 اسمبلی حلقوں میں کامیابی سے سفر کر چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب مرکزی سطح کے کانگریسی رہنما بھی اس یاترا میں شامل ہوں گے اور عوام سے ملاقات کریں گے۔
بھاردواج نے کہا کہ دہلی کی عوام میں تبدیلی کی خواہش بڑھ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ‘دہلی نیائے یاترا’ میں عوام کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2025 میں ہونے والے انتخاب میں دہلی میں بڑا سیاسی بدلاؤ آئے گا اور کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی۔