بیشتر ممالک میں سردیوں کا باقاعدہ طور پر آغاز ہو چکا ہے تو کہیں موسم کروٹ لے رہا ہے، ایسے سب سے پہلے ہماری جلدِ متاثر ہوتی ہے۔
بدلتے موسم کے ساتھ جلد کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، سردیوں میں جلد کو خشکی سے بچانے کیلئے کسی نا کسی موئسچرائزر کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔
دنیا بھر میں اب فیس سیرمز کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو جلد کا خیال رکھنے میں کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کون سے سیرم کا انتخاب کیا جائے؟ مندرجہ ذیل سیرم سے آپ کی یہ پریشانی حل ہوسکتی ہے۔
وٹامن سی
وٹامن سی اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ ہے جسے جلد کیلئے بہترین مانا جاتا ہے۔
وٹامن سی آپ کی جلد کو آلودگی اور فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے اور یہ جلد کو شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ جلد کے خلیوں کو بھی بہتر بناتا ہے۔
ہایالورونک ایسڈ
ہایالورونک ایسڈ سے سب ہی واقف ہیں، مشہور شخصیت بھی اس سیرم کا استعمال کرتے ہیں، یہ ایسڈ جلد سے خشکی کو دور کرتا ہے اور جلد کی اوپری تہہ کو بہتر بناتا ہے۔
نیاسنامائیڈ
نیاسنامائیڈ فیس سیرم میں بی تھری موجود ہوتا ہے جو جلد کو جوان بنانے اور روکھی جلد کو تروتازہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد پر ہونے والی سوزش کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
گلیسرین
گلیسرین کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے یہ جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ دانوں سے بھی بچاتی ہے۔
ایلو ویرا
ایلو ویرا کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں، قدرت نے اس میں پانی کی مقدار زیادہ رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے جلد کیلئے بہترین مانا جاتا ہے۔