[ad_1]
فائیو اسٹار چورنگی فلائی اوور کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں سلمان نامی شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا مقتول لیاقت آباد نمبر ایک کا رہائشی تھا اور کیٹرنگ کا کام کرتا تھا۔
مقتول سلمان اپنے دوست بلال کے ہمراہ نارتھ ناظم اباد بلاک ایل میں واقع اپنے دوست کے گھر سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ فائیو اسٹار فلائی اوور پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیتوں نے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔ مسلح ملزمان مقتول سلمان کا پریس اور لائسنس یافتہ پستول بھی لے کر فرار ہوگئے جبکہ مقتول کا موبائل فون واردات کے دوران گر گیا۔
ملزمان کی جانب سے ایک گولی چلائی گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ پولیس کو جائے وقوع سے ایک گولی اور ایک خول ملا ہے، رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 102 ہو گئی۔
[ad_2]
Source link