[ad_1]
متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ یونین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاجی مارچ کے باعث (آج) ہفتہ اور اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ سروس بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
ٹریبیون کے مطابق ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور قریبی تحصیلوں یا دیگر شہروں بشمول مری اور کوٹلی ستیاں کے درمیان کوئی گاڑی نہیں چلے گی، تمام ٹرانسپورٹ گاڑیاں جنرل بس اسٹینڈز اور دیگر حبس پر کھڑی رہیں گی۔
ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے نائب صدر آصف خان نے کہا کہ راولپنڈی سے خیبرپختونخوا، لاہور، گجرات اور فیصل آباد جانے والی گاڑیاں بھی اپنے اپنے حب پر کھڑی رہیں گی۔
[ad_2]
Source link