[ad_1]
سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے شوہر عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں مبینہ غیر ملکی سازش کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کو سو فیصد جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ کچھ بیرونی طاقتیں مدینہ میں ننگے پاؤں چلنے کے عمران خان کے مذہبی انداز سے ناخوش تھیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے مقدس شہر سے واپس آنے کے بعد اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو اظہار ناراضی کی کالز آنا شروع ہو گئی تھیں، سابق خاتون اول نے یہ نہیں بتایا کہ کال کس نے کی تھیں۔
اول بشریٰ بی بی کے دعوؤں پر رد عمل دیتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ انہیں 100 فیصد جھوٹ قرار دیا ہے۔
سابق آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کبھی خراب نہیں رہے، بشری بی بی نےلوگ اکھٹا کرنےکےلیے شریعت کی باتیں کیں۔
قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب میں اربوں ڈالر رول اوور کرکےدیے۔
سابق آرمی چیف نے کہا کہ شریعت کےنفاذ سے متعلق کوئی ملک کیسے بات کرسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے۔
بشریٰ بی بی کے دعوؤں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو بھی حیران کر دیا ہے اور وہ اسلام آباد میں احتجاج سے چند روز قبل جاری کیے گئے ’متنازع بیان‘ پر سوال اٹھا رہے ہیں جب کہ وہ اس موقع پر بیک چینل ڈپلومیسی سے سازگار نتائج کی توقع کر رہے تھے۔
[ad_2]
Source link