[ad_1]
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹرمحمد راشد تنویر کے مطابق ٹیسٹ بیسڈ شعبہ جات میں داخلہ فارم2025 جمع کرانے کی تاریخ میں 29نومبر2024تک توسیع کردی گئی ہے۔
انٹری ٹیسٹ مورخہ 6 دسمبر2024 بروز جمعہ منعقد کیا جائےگا۔ امیدوار اپنا ایڈمٹ کارڈ 2 دسمبر 2024 پیر سے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
جبکہ داخلہ برائے2025 ٹیسٹ بیسڈ شعبہ جات میں داخلے کے لیے وہ امیدوار جنہوں نے MDCAT-2024 کی بنیاد پر داخلہ فارم جمع کرایا ہے اور ان کےMDCAT-2024 کا رزلٹ کورٹ آرڈر کے تحت منسوخ کردیا گیا ہے وہ رزلٹ قابل قبول نہیں ہے۔
لہذا وہ امیدوار مبلغ1ہزار روپے کا ایڈیشنل ایڈمیشن پروسس فیس واؤچر جامعہ کی ویب سائٹ 25 نومبر 2024 سے ڈاؤن کرکے عسکری بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروادیں اور 6دسمبر2024 کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
[ad_2]
Source link