[ad_1]
کراچی:
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر خاتون کی شناخت گل شانہ کے نام سے ہوئی جس کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ فلائٹ نمبر XY313 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچی تھی۔
گرفتار ملزمہ عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر ناواقف تھی جبکہ ملزمہ نے سعودی عرب میں گداگری میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ روزانہ کی بنیاد پر 100 سعودی ریال بھیک مانگ کر اکھٹا کرتی تھی۔ ملزمہ نے بتایا کہ اس کے دیگر رشتے دار بھی سعودی عرب میں گداگری میں ملوث ہیں جبکہ ملزمہ کا خاوند بھی گداگری میں ملوث ہے جس کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار مسافر خاتون کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
[ad_2]
Source link