اس موقع پر چین اور پاکستان کی فوجی تیاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے جنرل انل چوہان نے کہا کہ کوئی بھی پیشہ ور فوج مستقبل کی جنگ کے لیے تیاری کر رہی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین نے اپنی فوج کی تنظیم نو 9 سال پہلے ہی کر لی تھی۔ ہندوستان کو یہ مان کر ہی اپنی فوجی تیاریوں کو مضبوط کرنا چاہیے کہ چین مستقبل کی جنگ کے لیے پوری طرح سے تیار ہو سکتا ہے۔
‘اگنی پتھ’ منصوبہ پر بات کرتے ہوئے انل چوہان نے کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے۔ اس منصوبہ میں کچھ تبدیلی کی جا سکتی ہے تاکہ اسے اور بھی موثر بنایا جا سکے۔