[ad_1]
الیکشن کمیشن کے ذریعہ واضح طور پر منع کرنے کے باوجود اتر پردیش کے کانپور ضلع میں پولیس کے ذریعہ رائے دہندگان کے شناختی کارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ویب پورٹل ’لائیو ہندوستان‘ نے ذرائع کے حوالہ سے رپورٹ کیا کہ پولیس مسلم خاتون ووٹروں کا حجاب اور برقعہ ہٹوا کر ان کے ووٹر آئی ڈی کارڈ کی جانچ اور ان کے فوٹو کا ملان بھی کر رہی ہے۔ سیسا مؤ چوراہا پر ووٹروں کے شناختی کارڈ کی جانچ اور حجاب ہٹوانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پر 9 بجے تک 5 اعشاریہ 73 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
دراصل ضمنی انتخابات کی ووٹنگ سے قبل منگل کو یوپی کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نودیپ رِنوا نے ہدایت جاری کی تھی کہ پولنگ مرکز پر پولنگ افسر ہی ووٹر کے شناختی کارڈ چیک کریں گے۔ پولیس اہلکار ووٹر شناختی کارڈ نہیں دیکھیں گے۔
[ad_2]
Source link