[ad_1]
پی سی بی نےکراچی کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کے سبب نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹیمیں آتشزدگی سے متاثرہ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔
رابطے پر بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ وقوع کے چار ٹیمیں دو مختلف مقامات پر اپنا پانچواں راؤنڈ میچ کھیل رہی تھی جبکہ پانچویں ٹیم اسٹرائیکرز اپنے پریکٹس سیشن میں مصروف تھی جبکہ آتشزدگی کے واقعہ میں خوش قسمتی سےکوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوئی۔
پی سی بی نے واقعے کے وقت ہوٹل میں موجود پانچ کھلاڑیوں کو فوری طور پر بحفاظت وہاں سے نکال کر نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں محفوظ طریقے سے منتقل کیا۔
پیر کوپانچویں راؤنڈ کے میچز کے بعد ٹورنامنٹ کو منقطع کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کیا گیا، یہ فیصلہ شہر میں مطلوبہ معیارات کے سو کمروں کی متبادل رہائش کی عدم دستیابی کے سبب کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے فیصلے کے مطابق اب تک کھیلے جانے والے میچز کے بعد سرفہرست دو ٹیمیں انوسیبلز اور اسٹارز فائنل میں شرکت کی حقدار قرار دی گئی ہیں جبکہ فائنل کی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link