[ad_1]
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں استعمال شدہ برقی گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز (ایس ایم ایم ٹی) کے مطابق جولائی سے ستمبر کے درمیان 53423 برقی گاڑیوں کی فروخت ہوئی۔ یہ تعداد گزشتہ برس اس دورانیے میں ہونے والی فروخت سے 57 فی صد زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ استعمال شدہ ہائبرڈ اور پلگ-اِن ہائبرڈ کی فروخت بھی بالترتیب 35.8 فی صد اور 29 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جبکہ 11 لاکھ 20 ہزار پیٹرول کی کاریں (5.7 فی صد اضافہ) اور 6 لاکھ 80 ہزار ڈیزل کاریں (3.9 فی صد کمی) نے مالکان کی ملکیت میں گئیں۔
مجموعی طو پر 19 لاکھ 70 ہزار فروخت کے ساتھ استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ میں 4.3 فی صد کا اضافہ ہوا۔
[ad_2]
Source link