[ad_1]
پشاور:
سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے حوالے سے تحریک انصاف کے عہدیداران کو ہدایات جاری کرنا شروع کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی زیر صدارت وزیراعلٰی ہاؤس میں تحریک انصاف کے ہزارہ اور مالاکنڈ ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
بشریٰ بی بی نے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو عمران خان کی ہدایات سے آگاہ کیا اور کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے پارلیمنٹ، قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے نکلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر عمران خان ہیں، مجھے صرف خان کا پیغام پہنچانے کے لیے آگے آنا پڑا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا بھی موجود تھے جنہوں نے کا ارکان کو 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
[ad_2]
Source link