[ad_1]
اسلام آباد:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصل مسجد اسلام آباد سے پاکستان کا سفر شروع ہوا اور آغاز کے ساتھ ہی ٹرافی کو وفاقی دارالحکومت میں پاکستان مونومنٹ پہنچا دیا گیا۔
آئی سی سی اور پی سی بی حکام بھی ٹرافی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے اور پاکستان مونومنٹ میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کو دامن کوہ پہنچایا گیا۔
ٹرافی کو اسلام آباد کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں بھی ٹرافی لے جایا جائے گا، جس کے بعد ایبٹ آباد پہنچادیا جائے گا۔
ٹرافی کو 19 نومبر کو مری، 20 نومبر کو نتھیا گلی، اس کے بعد ٹیکسلا اور خان پور ڈیم بھی لے جایا جائے گا۔
آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی جبکہ اسموگ اور موسم کی خرابی کی وجہ سے اسکردو، کے-ٹو بیس کیمپ، ہنزہ، مظفر آباد اور لاہور کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
ٹرافی بعد ازاں 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں رہے گی۔
[ad_2]
Source link