[ad_1]
رمیش چنیتھالا نے کہا کہ ممبئی میں پی ایم مودی کی ریلی فلاپ ثابت ہوئی ہے، اس میں نہ تو اجیت پوار گئے اور نہ ہی کوئی اہم امیدوار نے شرکت کی، یہ اشارہ ہے کہ مہایوتی کے اندر بڑے جھگڑے چل رہے ہیں۔
کانگریس لیڈر رمیش چنیتھالا نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ایم مودی کی ممبئی میں ہوئی ریلی پوری طرح سے فلاپ ثابت ہوئی ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس ریلی سے مہایوتی کے اندر جو جھگڑے چل رہے ہیں، وہ بھی پوری طرح سے سب کے سامنے آ گیا ہے۔ رمیش چنیتھالا نے عزم ظاہر کیا کہ ’’ہم سبھی مہا وکاس اگھاڑی کی پارٹیاں مل کر اس ’کھوکھلی‘ حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے۔‘‘
رمیش چنیتھالا سے جب پی ایم مودی کی حالیہ ممبئی ریلی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ممبئی میں پی ایم مودی کی ریلی فلاپ ثابت ہوئی۔ اس میں نہ تو اجیت پوار پہنچے اور نہ ہی کسی اہم امیدوار نے شرکت کی۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مہایوتی کے اندر بڑے جھگڑے چل رہے ہیں اور یہ ریلی اس جھگڑے کو پوری طرح سے ظاہر کرتی ہے۔
مہاراشٹر میں بی جے پی کے ذریعہ ووٹوں کے پولرائزیشن کی کوششوں کے بارے میں پوچھے جانے پر چنیتھالا نے کہا کہ بی جے پی کی کوشش تو یہی ہے، لیکن اسے کامیابی نہیں ملے گی۔ ہم سبھی مل کر اس ’کھوکھلی‘ حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے۔ ’کٹیں گے-بٹیں گے‘ اور ’ایک ہیں تو سیف ہیں‘ جیسے نعروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان دونوں ایشوز کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ لوگ ان نعروں کو قبول نہیں کر رہے اور اس طرح کے نعروں کا کوئی فرق بھی نہیں پڑنے والا۔
مہاراشٹر میں بی جے پی اور این سی پی لیڈر اجیت پوار سے متعلق نواب ملک کے ذریعہ دیے گئے بیان پر بھی کانگریس لیڈر نے اپنی رائے ظاہر کی۔ دراصل نواب ملک نے کہا تھا کہ اجیت پوار مستقبل میں ’کنگ میکر‘ کا کردار نبھا سکتے ہیں۔ اس تعلق سے رمیش چنیتھالا نے کہا کہ میں اس بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ میرا پورا بھروسہ ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی کی قیادت میں ہی آئندہ حکومت بنے گی۔ اجیت پوار یا کسی اور کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link