[ad_1]
حکومت پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر تک سرکاری و نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام اضلاع میں اسکول بند کر رہے ہیں، تمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، بچوں کے تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلیے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنانا ہوگا، انسداد اسموگ کیلیے جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے، کم از کم وہ تو کریں۔
وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ حکومت بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلیے اقدامات کر رہی ہے، عوام بھی تعاون کریں۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل اسٹریٹیجی جلد لا رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link