[ad_1]
ڈپریشن وہ ذہنی مرض ہے جو موجودہ عہد میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ لوگوں کی زندگی منفی انداز سے بدل دیتا ہے۔
ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی مرض ہے جس کے شکار افراد اکثر اداس رہتے ہیں جبکہ ہر وقت بے بسی کا احساس بھی ہو سکتا ہے۔ ہر فرد کو ہی زندگی میں کبھی نہ کبھی اداسی یا صدمے کے باعث ڈپریشن کی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔
ڈپریشن محض ‘دماغ’ تک محدود رہنے والا مرض نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں جسم بھی متاثر ہوتا ہے۔ مگر کچھ غذائیں ڈپریشن سے بچاؤ یا اس کی علامات کی شدت میں کمی لانے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔
تو ایسی ہی غذاؤں کے بارے میں جانیں جو ڈپریشن کے خلاف مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
ڈارک چاکلیٹ
چاکلیٹ میں فلیونوئڈز نامی اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مرکبات موجود ہوتے ہیں جن سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فلیونوئڈز سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذائیں
تحقیقی رپورٹس میں عندیہ دیا گیا کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے استعمال سے ڈپریشن کی شدت میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ غذائی جز مچھلی اور اخروٹ میں پایا جاتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مچھلی کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کے استعمال سے بھی ڈپریشن کے شکار افراد کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔
سبز پتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، ساگ یا دیگر کے استعمال سے بھی ڈپریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ ان سبزیوں میں فولیٹ نامی بی وٹامن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور جسم میں اس وٹامن کی کمی کو ڈپریشن سے منسلک کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ وٹامن دماغ میں موجود ایسے کیمیکلز پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جو مزاج پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔
دہی
روزانہ دہی کھانے کی عادت آپ کو ڈپریشن اور انزائٹی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ورجینیا اسکول آف میڈیسن کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دہی اور خمیر والی غذاؤں کے استعمال سے ذہنی امراض سے تحفظ ملتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دہی میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا جسم کو تناؤ پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے ڈپریشن اور انزائٹی جیسے ذہنی امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
کھجور
کھجوروں میں وٹامن بی 6 موجود ہوتا ہے جس سے جسم کو سیروٹونین اور norepinephrine جیسے کیمیکلز بنانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ کیمیکلز دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں، سیروٹونین سے مزاج خوشگوار ہوتا ہے جبکہ norepinephrine تناؤ سے لڑتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسم میں وٹامن بی 6 کی کمی سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
وٹامن ڈی کا استعمال مفید
2019 کی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی سے بھی ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔ وٹامن ڈی مچھلی، کلیجی، انڈوں اور دودھ جیسی غذاؤں سے حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ دھوپ میں گھومنے سے بھی اس کا حصول ممکن ہے۔
پروٹین بھی اہم
پروٹین جسمانی مسلز کے لیے اہم غذائی جز ہے اور یہ لوگوں کو ڈپریشن سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ ہمارا جسم ایک پروٹین tryptophan کو استعمال کرکے ایک ہارمون سیروٹونین بناتا ہے جو ہمارے مزاج کو خوشگوار بناتا ہے۔ tryptophan پروٹین مچھلی اور چنوں میں پایا جاتا ہے۔
[ad_2]
Source link