[ad_1]
نیدرلینڈز میں ہونے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسانوں کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی لمبی ہو سکتی ہے۔
اگرچہ بہت کم افراد ایسے ہیں جن کی عمر 100 کا ہندسہ عبور کرتی ہے، ایسے افراد کا شمار دنیا کے معمر ترین افراد کی فہرست میں ہوتا ہے۔
سائنسدانوں نے موجودہ دور میں کسی بھی انسان کی عمر زیادہ سے زیادہ کتنی لمبی ہو سکتی ہے یہ جاننے کے لیے تحقیق کی ہے۔
نیدرلینڈز میں ہونے والی حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین کی زیادہ سے زیادہ عمر 115.7 سال جبکہ مردوں کی عمر 114.1 سال ہو سکتی ہے۔
یہ تحقیق ٹلبرگ اور روٹر ڈیم کی ایراسمس یونیورسٹی سے وابستہ شماریات دانوں نے کی ہے۔
انہوں نے تحقیق کے لیے گزشتہ 30 سال میں نیدرلینڈز میں مرنے والے 75 ہزار افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا ہے۔
تحقیق کرنے والے 3 سائنسدانوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق طویل عرصے تک زندہ رہنے کے حوالے سے ہے کہ کوئی بھی شخص مناسب صحت کا خیال رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کتنی لمبی عمر تک پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی تحقیق امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے منسلک ہے، جس کے مطابق اوسطاً لوگوں کی زیادہ سے زیادہ عمر 90 سے 99 سال کے آس پاس ہو سکتی ہے، یہ 115 سال کی حد تک بامشکل پہنچ سکتی ہے۔
سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ اعداد و شمار جین لوئیس کالمنٹ نامی 122 سالہ ایک فرانسیسی خاتون کے غیر معمولی کیس کو چیلنج کرتے ہیں، جن کے پاس لمبی عمر کا عالمی ریکارڈ ہے۔
جین لوئیس 1875ء میں پیدا ہوئی تھیں جو 1997ء میں چل بسیں، یہ خاتون اب تک زندہ رہنے والی سب سے معمر انسان کا ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔
[ad_2]
Source link