انہوں نے عالمی امن کے قیام کے لیے جنگوں کو روکنے کا عہد بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی حکمت عملی اپنائیں گے جو نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کے لئے امن و امان کا پیغام ثابت ہو۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی بیوی، میلانیا ٹرمپ، اپنے بچوں اور والد کا ذکر کرتے ہوئے ان کی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ ان کے لیے یہ جیت بہت معنی رکھتی ہے اور وہ امریکی عوام کے لئے ہمیشہ لڑتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ سب کچھ امریکہ کے لئے ہے اور ہم سب مل کر اس ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔”