[ad_1]
دہلی میں فضائی آلودگی سے لوگوں کو فی الحال راحت ملتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ اب یہاں دم گھٹنے لگا ہے اور زہریلی ہوا میں سانس لینے سے صحت کے لیے شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ بدھ کو لگاتار چوتھے دن بھی یہاں کی حالت ‘سنگین’ زمرے کے قریب ہی رہی۔ حالانکہ مجموعی طور سے دیکھا جائے تو یہ ‘انتہائی خراب’ زمرے میں درج کیا گیا۔ آج صبح میں وزیر پور کا اے کیو آئی 421، بوانا کا 409، نیو موتی باغ کا 378 اور این ایس آئی ٹی کا 444 درج کیا گیا۔
وہیں منگل کو تیسرے دن بھی دہلی میں فضائی آلودگی میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی تھی۔ اس موسم کے پہلے کہرے کے درمیان اے کیو آئی 373 درج کیا گیا۔ تشویش کی بات یہ رہی کہ 13 میں سے زیادہ تر ہاٹ اسپاٹ پر اے کیو آئی 400 کو تجاوز کر چکا ہے یعنی ‘سنگین’ زمرے میں ہے۔
[ad_2]
Source link