9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید – ایکسپریس اردو

ملک میں انصاف کا مذاق بن گیا ہے،شیخ رشید:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 9 مئی پر جوڈٰشل کمیشن بنائیں یا پھر ہمیں فوری سزائیں سنائیں۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2 سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں۔ ہمارے گھر پر چھاپے مارتے ہیں بچے اٹھاتے ہیں اور زیوراور پیسے لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں

۔ ملک میں انصاف مذاق بن گیا ہے۔ اللہ کے بعد صرف عدلیہ ہی رہ گئی ہے۔ نو مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سزا سنا دیں ہم بہتر محسوس کریں گے۔ ہماری  جان چھوڑیں  ہمارے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔ عمران خان سے احترام کا تعلق ہے آئندہ پیشی پر ان سے ملاقات ہوتی ہے یا نہیں معلوم نہیں۔ موجودہ حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے ہیں پلگ میں کچرا پھنس چکا ہے اور انجن دھواں دے رہا ہے۔ عوام  کشمیریوں کی طرح کی نکلیں گے۔

اس سے قبل شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق  تمام مقدمات میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس کونوٹس جاری کیا اور سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔ آئندہ تمام مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔





Source link