انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا – ایکسپریس اردو

ٹی-20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی-20 ورلڈکپ 2024 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹی-20 ورلڈکپ 2024 کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جب کہ بین سیئرز کو بطور ٹریولنگ ریزرو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ٹیم کے اعلان کے لیے دو بچوں کو پریس کانفرنس کے لیے بھیجا تھا۔ ایک بچے کا نام انگس جب کہ بچی کا نام ماٹلڈا ہے۔

ان دو بچوں نے نیوزی لینڈ کی ٹی-20 ورلڈکپ 2024 کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ دنیائے کرکٹ میں ٹیم کے اعلان کا یہ انوکھا اور نرالہ واقعہ ہے۔ جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا موسم، پچز اور مقامی حالات کافی مختلف ہوں گے اور اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

 





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں