[ad_1]
لاہور:
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مجھے علم ہے کہ عوام مہنگائی کیوجہ سے کتنی مشکل صورت حال میں ہے۔
ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اس وقت پیپلزپارٹی مخلوط حکومت کے ساتھ ہے ، مجھے پتہ ہے عوام مہنگائی کی وجہ سے کتنی مشکل صورتحال میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملکی عزت اور وقار کے معاملے پر مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی سیاست کی قربانی دی، جس کے ثمرات عوام کو بھی ملے ہیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت حکومت کی ذمہ داری ہے، بد قسمتی سے ماضی میں حکومتوں نے اس پر توجہ نہیں دی اور آج سوائے سندھ کے کہیں بھی غریبوں کا مفت علاج نہیں ہوگا، سندھ میں دس روپے کی پرچی پر دل کا علاج، بائی پاس، ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر اُن امراض کے علاج و آپریشن کیے جاتے ہیں جن پر لاکھوں خرچ ہوتے ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سندھ کے علاوہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مجھے کہیں بھی اس طرز کے اسپتال نظر نہیں آئے جہاں پر اتنے مہنگے علاج مفت میں ہورہے ہوں، عوام کو سوچنا چاہے کہ صرف نعرے لگانے اور کام کرنے والے کون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر اتحادی حکومت چل رہی ہے تو اُس کا سہرا صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے، بحثیت اتحادی حکومت ہر مثبت تنقید کا مقصد حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
گورنر پنجاب نے صوبائی حکومت کے اسکولوں کو پرائیوٹائز کرنے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو پرائیوٹ نہیں کرنا چاہیے بلکہ جہاں پر عملے کی کمی ہے اُسے پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسے پورا کرنا چاہیے۔
سردار سلیم حیدر نے اعلان کیا کہ ضلع اٹک میں تحصیل ہسپتال پنڈی گھیب میں ڈائیلاسز سینٹر جلد شروع کر دیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link