[ad_1]
پشاور: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے کے لئے درخواست دائر کی ہے، اب اس پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔
گزشتہ سماعت پر اعظم سواتی کے وکیل علی زمان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ سینئر وکلاء سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر آئندہ سماعت پر پیش ہوکر اس کیس میں دلائل دیں گے۔
[ad_2]
Source link