[ad_1]
اسٹاک ہوم: امریکی سائنسدان وکٹر ایمبروس اور گیری رووکون نے مائیکرو آر این اے کی دریافت اور کثیر خلوی جانداروں کی نشوونما اور زندہ رہنے کے طریقہ کار میں اس کے اہم کردار سے متعلق تحقیق پر طب کا نوبل انعام جیت لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں سائنسدانوں کے کام نے یہ بتانے میں مدد کی ہے کہ کس طرح خلیے مختلف اقسام میں مہارت اور نشوونما کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
تحقیق نے بتایا کہ پٹھوں اور اعصابی خلیے سمیت ایک فرد کے تمام خلیے ایک جیسے جینز اور بڑھنے اور زندہ رہنے کے لیے اندرونی ہدایات پر مبنی ہوتے ہیں۔
گیری رووکون نے رائٹرز کو بتایا کہ آپ جانتے ہیں میجر لیگ بیس بال کے لیے ہم ایک لفظ استعمال کرتے ہیں ‘دی شو’۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ کوئی عام شو نہیں ہے، یہ دی شو ہے۔ بالکل ایسے ہی یہ دریافت بھی طبی میدان میں دی شو کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امبروس کے ساتھ تعاون کرنے اور پچھلے ایوارڈز حاصل کرنے کا تجربہ زبردست رہا ہے۔ امبروس کا بھی کہنا تھا کہ انہیں یہ ایوارڈ اپنے بہترین دوست کے ساتھ شیئر کرکے کافی اچھا محسوس ہورہا ہے۔
The post دو امریکی سائنسدانوں نے 2024 کا طبی نوبل پرائز حاصل کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link