[ad_1]
لاہور: پنجاب میں آلودگی پیدا کرنے اور زگ زیگ طریقہ پر منتقل نہ ہونے والے اینٹوں کے بھٹوں کو بند کرنے اور جرمانوں کے ساتھ اب مسمار کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب میں اب تک درجنوں بھٹوں کو مسمار کیا گیا ہے۔
بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے اس اقدام کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں رجوع کررکھا ہے جہاں یہ معاملہ زیرسماعت ہے۔
پرونشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2021 میں دعوی کیا تھا کہ پنجاب میں تمام 7986 بھٹوں کو 6 ماہ کے اندر زگ زیگ طریقہ کار پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تاہم آج بھی سینکڑوں بھٹے زگ زیگ طریقہ کے بغیر چل رہے ہیں اس وجہ سے ہائی کورٹ نے نوٹس لیا اور ان بھٹوں کو مسمار کرنے کا حکم دیا۔
[ad_2]
Source link