[ad_1]
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے۔
پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج اور اسے روکنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے راولپنڈی احتجاج کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں عظیم الشان قافلہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرے گا۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں آج راولپنڈی سے ٹکرائے گا۔ ہم پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے جارہے ہیں۔
مشیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج کماری مریم نواز پولیس گردی کی کوشش نہ کریں۔ پرامن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔جعلی مقدمات اور فارم 47 کی جعلی حکومت کے خاتمے تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔ جعلی حکومت سے نجات دلانا اب فرض بن چکا ہے۔
[ad_2]
Source link