[ad_1]
پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ کا 34 رکنی دستہ 2 اکتوبر کو ملتان پہچنے گا۔
ذرائع کے مطابق انگلش کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے جبکہ 17 رکنی ٹیم ہمراہ اتنے ہی ٹیم آفیشلز پاکستان آئیں گے۔ مہمان ٹیم کی براستہ دوحا 2 اکتوبر بدھ کو دوپہر میں ملتان آمد کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان کے دورے پر آنے والے اسکواڈ میں 8 کھلاڑی ہیری بروک، ریحان احمد، زیک کریلی، بین ڈکٹ، جیک لیچ، اولی پوپ، جو روٹ، کپتان بین اسٹوکس 2022 میں پاکستان کو 0-3 سے شکست دینے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلش ٹیم کا اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار
دوسری جانب بابراعظم کی قیادت میں جس قومی ٹیم کو گزشتہ سیریز میں کلین سوئپ ہوا تھا، اب اس ٹیم کے 6 ارکان اظہر علی، حارث روف، فہیم اشرف، امام الحق، وسیم جونیئر اور محمد علی پہلے ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔
مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا
ان کی جگہ صائم ایوب، محمد حریرہ، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ اب ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔
آخری بار انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے دسمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں پاکستان کو 0-3 کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
[ad_2]
Source link