[ad_1]
لاہور: امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ایک اور سہولت کار عامر حفیظ کو گرفتار کرلیا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق عامر حفیظ امیر معصب کے قریبی دوستوں میں شامل ہے، قتل کی واردات کے بعد شوٹرز نے رکشہ اور موٹر سائیکل میو اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عامر حفیظ نے پارکنگ سے موٹر سائیکل اور رکشہ غائب کیا۔
او سی یو نے گرفتار شوٹرز کے انکشاف پر عامر حفیظ کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے شوٹرز سمیت گرفتار ملزمان انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیے۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے اس کیس کی تفتیش کے لیے ’’پینل آف آفیسرز‘‘ تشکیل دیا تھا جو اب تفتیش کریں گے۔
[ad_2]
Source link