[ad_1]
کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے میں ٹیکس دھندگان کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم تیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔
کے سی سی آئی کے مطابق ایف بی آر کا آن لائن ریٹرن جمع کرنے کا پورٹل کام نہیں کررہا، جس کی وجہ سے وہ ٹیکس دھندگان جو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کو کوشش کر رہے ہیں، انہیں سسٹم کی سست روی یا ناقابل رسائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار شیخ نے کہا ہے کہ ریٹرن جمع کرانے کے سسٹم میں ہر سال انہی ایام میں شکایات موصول ہوتی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایف بی آر ٹیکس دھندگان کی مشکلات کم کرنے کے لیے اپنے خودکار سسٹم کی صلاحیت کو بہتر بنائے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات اْٹھا رہی ہے لیکن ایف بی آر کی نااہلی کی وجہ سے لوگ ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہیں، ریٹرن فائل کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سسٹم کی سست روی اور پیچیدگیوں کی وجہ سے ریٹرن جمع کرانے کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔
[ad_2]
Source link