[ad_1]
کراچی: عالمی 6 ریڈ اسنوکر چیمپئین شپ میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی میچز جیت لیے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ سے منگولیا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے گروپ جے کے ٹاپ سیڈ اورعالمی کپ کے سلورمیڈلسٹ اسجد اقبال نے اپنے پہلے میچ میں میزبان کیوئسٹ الزیٹوگٹو ٹوکھ کو 1-4 سے شکست دی۔
دوسرے میچ میں بھارت کے پنڈورانگیا اور تیسرے میچ میں عراقی کھلاڑی علی جلال علی ان کے مدمقابل ہوں گے۔
دوسرے پاکستانی کھلاڑی اویس منیرنے گروپ جے میں اپنے پہلے حریف منگولیا ہی کے مینڈ سائیخان کو 2-4 سے زیرکیا۔ اتوار کو وہ سنگاپور کے جیا جون اونگ کے مقابلے کے بعد اسرائیلی کھلاڑی شاچرروبرگ سے ٹکرائیں گے۔
[ad_2]
Source link