[ad_1]
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36 برس کے ہوگئے، سالگرہ بلاول ہاؤس میں منائی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ بلاول ہاؤس کراچی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
سالگرہ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور پی پی پی اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران، اراکین پارلیمان نے سالگرہ کی مبارک باد دی۔
بلاول بھٹو زرداری 21 ستمبر 1988 کو کراچی کے لیڈی ڈفرن اسپتال میں پیدا ہوئے تھے۔
[ad_2]
Source link