[ad_1]
پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کو لیکر ایک مرتبہ پھر بھارت نے منفی پروپیگنڈا پھیلانا شروع کردیا۔
چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد پاکستان میں سیکیورٹی سمیت اسیٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
تاہم بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں کہ آئی سی سی وفد نے پاکستان میں ایونٹ کی میزبانی کو لیکر تشویش ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کی آئی سی سی وفد کو اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن بروقت تکمیل کی یقین دہانی
پاکستان دورے پر آئے وفد میں آئی سی سی کی سینئر مینجر ایونٹس سارہ ایڈگر، ایونٹ مینجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل مینجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔
آئی سی سی کے وفد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی ملاقات کی، جس میں انہیں اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن، سیکورٹی پلانز سمیت شائقین کرکٹ کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ‘چیمپئینز ٹرافی، جے شاہ کا بلامقابلہ منتخب ہونا! ڈیل لگتا ہے’
دوسری جانب بھارت نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے تاحال اپنی بھیجنے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا شیڈول تاخیر کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں: ‘چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت آئے گا یا نہیں! ابھی سرکاری موقف نہیں آیا’
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی اگلے برس فروری اور مارچ میں شیڈول ہے جس میں ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
[ad_2]
Source link